فیفا ورلڈ کپ دیکھنے والے شائقین ٹیکسی سےکچل کرزخمی

 

ماسکو: فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لئے آئے شائقین پر ٹیکسی چڑھ گئی، جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیفاورلڈ کپ کے میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے آئے شائقین پر ایک تیز رفتار ٹیکسی چڑھ گئی ، حادثے کے نتیجے میں 7افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹیکسی ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہوئے اس کی ٹیکسی کو قبضے میں لے لی۔تاہم ا بھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ محض حادثہ تھا ؟ یا شائقین کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ؟