انسانی لاشوں کی نمائش میں چور پیر کےدو انگوٹھے چرا کر لے گئے

نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں اصل انسانی لاشوں کی نمائش میں عجیب واقع پیش آیا جب ایک شخص نے نہایت چالاکی سےلاش کے پیر کےدو انگوٹھے کاٹ کرچرالیے۔
تفصیلات کے مطابق اصل انسانی لاشوں کی اس عجیب و غریب نمائش کا نام ’باڈی ورلڈ وائٹلز‘ تھا جو ایک سفری نمائش تھی اور پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کےشہر آکلینڈ میں منعقد ہوئی تھی۔ 1997 میں شروع ہونے والی اس نمائش کو دنیا بھر میں بھیجا جاتا ہے جہاں میڈیکل اسکول اور طب کے طالبعلم اسے دیکھ کر جانتے اور سیکھتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سال جو نمائش ہوئی اس میں انتظامیہ کو اس وقت جھٹکا لگا جب ایک لاش کے پیر کےدو انگوٹھے غائب نظر آئے۔
پولیس نے واقعے کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا جس نے نمائش میں رکھی ایک لاش کے دونوں انگوٹھے چرائے تھے اور ان کی قیمت تیرہ لاکھ روپے سے بھی ذیادہ بتائی جارہی ہے۔ نیوزی لینڈ ہیرالڈ کے مطابق اس شخص پر چوری اور نامعلوم شخص کی لاش میں دخل اندازی اور بے حرمتی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق ہربار یہ نمائش اچھے طریقے سے ہو جاتی ہے کوئی مسئلہ پیش نہیں آتا۔ ڈاکٹرون ہیجنز انسٹی ٹیوٹ فور پلاسٹنیشن کو اب تک 17000 لاشیں عطیہ کی جاچکی ہیں جنہیں بہت خاص انداز میں پیش کیا جاتا ہے اور ان سے بہت کچھ سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔انتظامیہ کے مطابق انگوٹھےچوری ہونے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ امید ہے چور جلد پکڑا جائے گا۔