مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو
مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو

قومی ایئرلائن کی پرواز کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا

لینڈنگ میں مشکلات،قومی ایئرلائن کی پرواز بحفاظت اتارلی گئی

کراچی : اسلام آبادسے آنے والی پرواز پی کے 319 کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا، تاہم پرواز کو بحفاظت لینڈ کرالیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو رن وے سے ہٹا کر پارکنگ ایریا منتقل کر دیا گیا، اس دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے 20 منٹ پروازوں کے لیے بند رہا تاہم اب ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ قومی ائرلائن کی پرواز میں عملے سمیت 173 افراد سوار تھے، جنہیں لاؤنج میں منتقل کردیا گیا ہے۔