ن لیگ کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی- امیر مقام

 

مینگورہ : مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ ن لیگ کسی بھی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی۔سوات پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ سوات کی ترقی اور محرومیاں دور کرنے کے لیے انتخابی میدان میں اترے ہیں، حلقہ این اے3 سے شہباز شریف کی کامیابی سے سوات کی محرومیاں دور ہونے میں مدد ملے گی۔

انہوں نےمزید کہا کہ میری درخواست پر شہبا ز شریف نے بڑا فیصلہ کردیا جس سے پشتون بلٹ کو اپنا وزیراعظم چننے کا موقع ہاتھ آئے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے آنے والے فیصلہ کے لئے ذہنی طورپر تیار ہیں عدالت کا جو بھی فیصلہ ہوگا اسے سرآنکھوں پر قبول کریں گے۔

امیر مقام نے کہا کہ سب سے بڑی عدالت عوامی عدالت ہے جس میں الیکشن کے دن اتر کر عوام کاہر فیصلہ قبول کریں گے جو ہر حال میں انشاء اللہ ہمارے حق میں ہوگا، مخالفین کچھ بھی کہیں 25 جولائی کا دن پورے ملک میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔