لاہور: پی ٹی آئی رہنما رانا توصیف نااہل قرار

 

لاہور: فیصل آباد کے حلقے این اے105 سے پی ٹی آئی کے امیدوار رانا توصیف کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصل آباد سے حلقہ این اے 105سے پی ٹی آئی کے امیدوار رانا آصف توصیف کو نااہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا آصف توصیف بینک ڈیفالٹر ہیں، انہوں نے کاغذات نامزدگی میں تفصیلات چھپائی ہیں،لاہور ہائیکورٹ ڈویژنل بنچ نے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔