ایف بی آر کو برطانیہ میں غیر منقولہ جائیدادوں کی معلومات حاصل

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیر منقولہ جائیدادوں سے متعلق معلومات حاصل کرلی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق ایف بی آر کے بیان میں کہا گیا کہ یہ معلومات اقتصادی تعاون اور ڈویلپمنٹ تنظیم (او ای سی ڈی) اور برطانیہ کی ٹیکس انتظامیہ کی معاونت سے حاصل کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ بورڈ، معلومات کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔

پاکستان نے ستمبر 2016 میں ٹیکس معاملات سے متعلق مشترکہ انتظامی معاونت، جبکہ جون 2017 میں میثاق ٹیکس پر عملدرآمد سے متعلق کثیر فریقی معاہدے (بی ای پی ایس) اور مالی اکاؤنٹس کے آٹومیٹک تبادلے (ایم سی اے اے) کے معاہدے میں دستخط کیے تھے۔