جامعہ کراچی کیلئے ایک ارب 80کروڑ روپے کی منظوری

 

کراچی : جامعہ کراچی کیلئے ایک ارب 80کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی ،منظوری پلاننگ کمیشن کے اجلاس میں دی گئی،پہلی قسط 400ملین روپے جاری کردی گئی ،گرانٹ جامعہ میں تدریسی اور تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مختص کی گئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کراچی کے پی سی ون منصوبے کو منظور کرتے ہوئے تقریباًایک ارب 80 کروڑ روپے کے خطیر فنڈ کی منظوری دے دی ہے جس کی پہلی قسط 400 ملین روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان(ایچ ای سی) نے جامعہ کراچی کے پی سی ون منصوبے کو منظور کرتے ہوئے تقریباًایک ارب 80 کروڑ روپے کے خطیر فنڈ کی منظوری دے دی ہے جس کی پہلی قسط 400 ملین روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مارچ 2018 ء میں پلاننگ کمیشن اسلام آباد کے ا جلاس میں جامعہ کراچی کے لئے تقریباًایک ارب 80 کروڑ روپے کے خطیر فنڈ کی منظوری دی گئی تھی۔