ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔فائل فوٹو
ان کی تنخواہیں روکنے کا حکم بھی دے دیا گیا۔فائل فوٹو

ایس پی کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ اے ایس آئی نے خودکشی کرلی

 

لاہور: پنجاب کے نگراں سیٹ اپ میں تعینات ایس پی انوسٹی گیشن کی مبینہ ڈانٹ ڈپٹ پر دلبرداشتہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس نے خودکشی کر لی۔پولیس حکام کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ شاہنواز نے اے ایس آئی باغبانپورہ امتیاز کو ڈانٹنے کے بعد معطل کردیا تھا جس پر امتیاز نے دل برداشتہ ہو کر خود کو گولی مار لی۔

 

اسپیشل برانچ کی جانب سےاعلیٰ حکام کو بھجوائی گئی رپورٹ میں بھی امتیاز کا گزشتہ روز ایس پی انویسٹی گیشن کے پاس پیش ہونا ثابت ہوگیا ہے۔