لائنزایریامیں فائرنگ- پولیس اہلکار جاں بحق

 

کراچی :کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں رات گئے فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکار محمد امین کو گولی اس کی اپنی ہی رائفل سے لگی۔

پولیس کے مطابق محمد امین بریگیڈ تھانے میں تعینات تھا، واقعہ پٹرولنگ کے دوران پیش آیا، محمد امین موٹر سائیکل پر دوسرے اہلکار کے ساتھ سوار تھا کہ اچانک اس کےرائفل سے گولی چل گئی۔