پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے۔فائل فوٹو
پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے۔فائل فوٹو

راولپنڈی میں انٹرمیڈیٹ کے عملی امتحانات ملتوی

 

راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے عملی امتحانات انتخابات کے باعث ملتوی کردیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق امتحانات 23 سے 27 جولائی کے درمیان منعقد ہونے تھے لیکن 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے باعث ملتوی کردیے گئے ہیں۔

 

ملتوی شدہ امتحانات الیکشن کے بعد 30 جولائی کو لیے جائیں گے۔ملک بھر میں اس وقت عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران کئی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو نشانہ بھی بنایا جاچکا ہے۔