صرف ایک جماعت کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ لیاقت بلوچ

 

لاہور : متحدہ مجلس عمل کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ لگتا ہے صرف ایک جماعت کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی عمل میں ایک جماعت کے سوا دیگر جماعتوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور اور دیگر علاقوں میں ایم ایم اے کے امیدواروں پر حملے ہو رہے ہیں، نگراں حکومتیں اس مسئلے پر کچھ نہیں کر رہیں۔ ایم ایم اے کے جنرل سیکریٹری نے یہ بھی کہا کہ یوں لگ رہا کہ صرف ایک جماعت کے لیے الیکشن ہے باقی صرف خانہ پوری کے لیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو الیکشن کے لیے کھلا میدان ملنا چاہیے۔