لاہور: بینرکے تنازع پر2سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں جھگڑا

 

لاہور:رات گئے شاہدرہ میں2سیاسی پارٹیوں کے درمیان پینا فلیکس لگانے پر جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں 8کارکن زخمی ہوگئے ،ایک جماعت کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے جی روڈ کو بلاک کردیا ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں2سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں پینا فلیکس لگانے کےتنازع پر جھگڑا ہوگیا ، دونوں اطراف سے لاٹھیوں اور دنڈوں کا خوب استعمال کیا گیا ،جھگڑے کے دوران دونوں اطراف سے 8کارکن زخمی ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں نے جی ٹی رو ڈ بلاک کر سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی۔