قائد آباد میں تحریک انصاف کے دفتر پر فائرنگ ۔ایک کارکن زخمی

 

کراچی :قائد آباد میں داؤ چورنگی کے مقام پر ملزمان کی فائرنگ سے تحریک انصاف کا کارکن رحمت علی زخمی ہوگیا ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملزمان سے گن چھین لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق قائد آباد میں داؤ چورنگی میں واقع تحریک انصاف کے دفتر پر2ملزمان موٹر سائیکل پر آئے اور وہاں موجود تحریک انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ کرد ی۔ فائرنگ سے تحریک انصاف کا ایک کارکن زخمی ہوگیا ۔موقع پر موجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایک ملزم کو پکڑ لیا لیکن وہ خود کو چھڑا کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیاجبکہ اس کے پاس موجود گن تحریک انصاف کے کارکنوں نے چھین لی ۔ تحریک انصاف کے زخمی کارکن کوجناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

واقعہ کے بعد تحریک انصاف کی امیدوار زاراخان اسپتال پہنچ گئیں، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہمارے کیمپ پر حملہ کرکے ہمارے کارکن کو زخمی کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ہم کو پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے حملے دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ زارا خان کا کہنا تھا کہ زخمی کارکن رحمت علی کو آپریشن تھیٹر میں منتقل کیا جارہا ہے اور وہ اس واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج کروائیں گی۔