اگر اپوزیشن نہیں آنا چاہتی تو خود پارلیمنٹ ہاؤس جانے کیلیے تیار ہوں، صدر مملکت
اگر اپوزیشن نہیں آنا چاہتی تو خود پارلیمنٹ ہاؤس جانے کیلیے تیار ہوں، صدر مملکت

ہم پر کراچی کے مسائل حل کرنا فرض ہو گیا ہے، عارف علوی

 

کراچی: تحریکِ انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن میں اکثریت حاصل کرنے کے بعدہم پر کراچی کے مسائل حل کرنا فرض ہو گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی نے عمران خان اور پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیا ہے، اب کراچی کے مسائل حل کرنا ان پر فرض ہو چکا ہے۔

عارف علوی نے کہا وفاق کے بغیر کراچی کے مسائل کا حل ممکن نہیں، وفاق سے کراچی کے لیے فنڈز کی درخواست کر رہا ہوں۔میںنے عمران خان سے کہا ہے کہ کراچی کے لیے ایک ٹاسک فورس بنائیں، جو کراچی کے مسائل کو حل کرے۔پی ٹی آئی لیڈر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کر دیے جائیں۔انہوںنے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سندھ کے مسائل بھی حل کریں گے۔