سرگودھا میں رزلٹ کی تاخیر پر ن لیگی کارکنوں کااحتجاج

 

سرگودھا :سرگودھا کے حلقہ این اے 91میں زرلٹ جاری نہ ہونے پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاج شروع کردیا ہے ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق سرگودھا کے حلقہ این اے 91میں ووٹو ں کی گنتی ابھی جاری ہے جس کی وجہ سے انتخابی نتیجہ جاری نہیں کیا جا سکا جس کے باعث مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے آزاد ی چوک پر دھرنا دیدیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار کے مطابق ان کو مخالف امیدوار پر برتری حاصل ہے ا س کے باوجو زرلٹ جاری نہیں کیا جارہاہے جبکہ ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے اس لئے رزلٹ صبح جاری کیا جائے گا ۔