لوئر دیر میں برساتی ندی میں بہہ کر 4 افراد جاں بحق

 

دیر:لوئر دیر میں برساتی ندی میں بہہ کر 4 افراد جاں بحق ہوگئے،چاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان اشروگئی میں موسلادھار بارش سے برساتی ندی میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ۔

 

برساتی ندی میں 2 بچے اور 2 خواتین بہہ گئیں ۔چاروں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جن کا تعلق گاؤں تخت سے ہے ۔