کراچی،ہاکس بے کے قریب سوکھی ہوئی گٹر سے 2لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے ہاکس بے میں سوکھی ہوئی گٹر لائن سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ، لاشیں ملنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقعے پر پہنچے اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق دونوں افراد کی لاشیں دو سے تین دن پرانی ہیں جنہیں گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشیں ہاکس بے کے قریب سوکھی گٹر لائن سے ملی ہیں، جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے لئے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔