کھوٹکی سے جیتنے والے آزاد امیدوار کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 سے آزاد حیثیت سے جیتنے والے سردارعلی محمدنے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے عارف علوی اور دیگر رہنماؤں نے علی محمد مہر کو اپنی جماعت میں شمولیت کی دعوت دی تھی، جس کو قبول کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ عمران خان سے ملاقات کے لئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ سردارعلی محمد مہر 2002 میں سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، جب کہ وہ 3 بار قومی اور ایک بار صوبائی اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوچکے ہیں۔