امریکی رکن کانگریس شیلاجیکسن کی عمران خان کوالیکشن جیتنےپرمبارکباد

واشنگٹن: امریکی کانگریس کی سینئر رکن شیلا جیکسن لی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کرکے انتخابات میں کام یابی پر مبارک باد دی۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیاکہ امریکی کانگرس کی رکن شیلا جیکسن لی نے عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ،شیلا جیکسن لی نے تحریک انصاف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ،دونو ں رہنماؤں کے مابین رابطہ سینئر رہنما عمران اسماعیل کے توسط سے قائم ہوا۔
امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے نئی حکومت کی حمایت اورتعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ حکومت سازی کے بعد وفد کے ہمراہ پاکستان کادورہ کروں گی، جس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مبارکباد کے پیغام پرشیلا جیکسن کا شکریہ ادا کیا اور امریکی رکن کانگریس کے دورہ پاکستان کے پروگرام کا خیرمقدم کیا۔