اورنج ٹرین مزدوروں کا ن لیگ سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج

لاہور:اورنج لائن ٹرین ا سٹیشن 7 کے مزدوروں نے معاوضہ نہ ملنے پر ماڈل ٹاؤن ن لیگ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج کیا۔مظاہرین نے خواجہ آصف اور زاہد حامد کی گاڑی کے سامنے بھی احتجاج کیا،جس کے باعث خواجہ آصف راستہ بدلنے پر مجبور ہوگئے جبکہ زاہد حامد نے مطالبات سن کرحل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

 

مزدوروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیشن نمبر 7 پر ٹائلز لگانے کا کام کیا ہے جبکہ خواجہ احمد حسان کے منظور نظر عائشہ ماربل کمپنی والے عمران نامی ٹھیکیدار6 ماہ گزرنے کے باوجودپیسے ادا نہیں کررہا، عید سر پر ہے بغیر پیسوں کے کیسے گھر جائیں گے ، ہمارے پیسے نہ دئیے گئے تو خود کو آگ لگا لیں گے ۔ متاثرین نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کی بات کرتی ہے ہم یہاں آئے ہیں اب غریب کو عزت اور ہمارے پیسے دو۔ متاثرین نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے مدد مانگ لی اور کہا کہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ہمارے پیسے عید سے پہلے دلوائیں۔