چارسدہ، گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، میاں بیوی سمیت 6افراد جاں بحق

چارسدہ کے علاقے رجڑ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں سے انہیں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد آپس میں رشتہ دار ہیں ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کا و اقعہ چارسدہ کے علاقہ رجڑ میں پیش آیا جو بظاہر گھریلو تنازعہ لگتا ہے ،تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔