ڈی آئی خان، سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور بس میں تصادم ، 6 اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن ژوب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے،حادثے میں 20 افراد زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں سیکورٹی اہلکار اور بس میں سوار مسافر دونوں شامل ہیں۔
حادثے میں شہید ہونے والوں میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 3 اور خاصے دار فورسز کے 3 اہلکار شامل ہیں۔لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق بس کوئٹہ سے ڈی آئی خان جارہی تھی۔