شاہ سلمان کی انتخابات میں کامیابی پرعمران خان کو مبارکباد

جدہ: متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی۔ عمران خان کے نام پیغام میں شاہ سلمان نے پاکستان کی خوشحالی اورعمران خان کی صحت کیلئےدعا بھی کی۔
سعودی عرب کے فرمانرواں اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے انتخابات 2018 میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے پاکستانی عوام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی اور پاکستان کی خوشحالی اور عمران خان کی صحت کے لیے بھی دعا کی۔