عمران خان کے آنے سے کرکٹ میں بہتری آئے گی،وقار یونس

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کہاکہ عمران خان ٹاپ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں اور ان سے بہتر جج کوئی نہیں ہوسکتا، امید ظاہر ہے کہ عمران خان کے آنے سے کرکٹ میں بھی بہترین تبدیلی آئے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کرکٹ میں جو بھی تبدیلی لانی ہے وہ اس پر بہتر طریقے سے سوچیں گے اور کرکٹ ہی نہیں ہر شعبے میں تبدیلی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے لیے اچھی پالیسی بنائیں گے کیونکہ وہ ہمیشہ سے ہی کہتے ہیں کہ ٹیمیں کم کرو، کرکٹ کا معیار اور فرسٹ کلاس کرکٹ گراؤنڈز بہتر بناؤ اور اسٹیڈیم کی دیکھ بھال رکھو۔

الیکشن 2018 میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے حوالے سے وقار یونس کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ تبدیلی اچھی ہوتی ہے اور جو تبدیلی پاکستان میں آئی ہے وہ اچھی ثابت ہوگی۔مجھے یقین ہے کہ عمران خان اور ان کی ٹیم مل کر ملک کے لیے کام کرے گی۔