فواد چوہدری بھی پنجاب کی وزارت اعلی کی دوڑسے باہر

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پرپی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی اوررکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔جس کے بعد پنجاب کی وزارت اعلی کی دوڑسے باہرہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی دوڑمیں شامل تھے ۔
فواد چوہدری کے قومی اسمبلی کا حلف اٹھانے سے پنجاب اسمبلی کی نشست خالی ہوگئی اورقانونی طور پر اب وہ وزارت اعلیٰ کی دوڑسے بھی باہرہوگئے ہیں۔