اس مرتبہ زیادہ جوش و خروش سےجشن آزادی منائیں گے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ جشن آزادی سب سے زیادہ جوش و خروش سے منائیں گے۔
پارلیمنٹ ہاوس سے روانگی سے قبل میںپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ جشن آزادی سب سے زیادہ جوش و خروش سے منائیں گے۔ وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ مشکل ہونے کے سوال پر عمران خان نے جواب نہیں دیا اور صرف مسکرا کر گاڑی میں بیٹھ گئے۔ صحافی نے چیرمین پی ٹی آئی سے پوچھا کہ آج قومی اسمبلی میں کئی پرانے چہرے نہیں تھے آپ نے انہیں مس تو نہیں کیا، تو عمران خان نے جواب دینے سے گریز کیا۔