پاک فوج کا شجرکاری مہم کے دوران ایک کروڑ درخت لگانے کا اعلان

راولپنڈی:پاک فوج نے قومی شجرکاری مہم کے دوران ایک کروڑ درخت لگانے کا اعلان کیا ہے۔مہم کانام”سرسبزوشاداب پاکستان”رکھا گیاہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے( آئی ایس پی آر )کے مطابق پاک فوج قومی شجرکاری مہم میں بھرپورشرکت کر ے گی،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ شجرکاری مہم کاافتتاح کریں گے جس کے تحت ابتدائی طورپرآج سے ملک بھرمیں 20 لاکھ پودے لگائے جائیں گے اور مون سون میں پاک فوج شجرکاری مہم کے تحت ملک بھرمیں ایک کروڑپودے لگائے گی۔