برطانوی ہائی کمشنرکا یوم آزادی پر پاکستانیوں کےنام اردومیں پیغام

اسلام آباد:برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے یوم آزادی پاکستان پر پاکستانی عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پیغام اردو میں دیا گیا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی 71 وہیں سالگرہ ہے، میں 12 سال سے پاکستان آرہا ہوں اور 5 سال قیام بھی کیا ہے، میرا پاکستان سے دوستی کا ایک خاص رشتہ بن گیا ہے۔
تھامس ڈریو نے کہا کہ یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت شاندار ہے، برطانوی حکومت اور عوام پاکستان کی ترقی میں ہرممکن تعاون کرے گی، آپ سب کو پاکستان کی سالگرہ مبارک ہو۔ پاکستان زندہ باد۔