ملک کی 71 ویں سالگرہ کا جشن،قومی کرکٹرز بھی پرجوش

اسلام آباد :ملک بھر میں 71واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے،اس دن کی مناسبت سے مختلف پروگرامز منعقد کیے گئے ہیں۔ ملک کی 71 ویں سالگرہ کا جشن بھی ہمارے یہ اسٹارز دھوم دھام سے منا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کے ذریعے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر اپنے خصوصی پیغام میں لکھا، ’آئیں اس جشن آزادی پر مل کر عہد کریں کہ ہم سب اس ملک کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آج ہم صرف تاریخ کو ہی عزت نہیں بخش رہے بلکہ بحیثیت قوم ہم اپنے مستقبل کا جشن منا رہے ہیں۔

سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنے بچوں کے ساتھ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کی اور آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

 

سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ’تمام دوستوں، ہم وطنوں کو 14 اگست کی آزادی اور 2018 کی تبدیلی بہت بہت مبارک ہو‘۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان نے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

فاسٹ بولر حسن علی نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں سب کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قوم کو آزادی کی مبارک باد دی۔