ایشیاکپ 2018، ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

دبئی:متحدہ عرب امارات میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی۔ ٹکٹوں کی قیمت 20 سے 750 درہم مقرر کی گئی ہے۔
ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی اور ایونٹ کے تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔
ایشیاء کپ کا آغاز 15 ستمبر کو بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان میچ سے ہوگا جب کہ ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاک بھارت میچ 19 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ایونٹ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔