کراچی ائیرپورٹ پر مسافر سے 40 ہزار ڈالرز برآمد

 

کراچی: کسٹم حکام نے جناح ایئر پورٹ پرکارروائی کر تے ہو ئے لند ن جانے والے مسافر سے40ہزار ڈالر ز برآمد کرکےمقدمہ درج کر لیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر تے ہو ئے کراچی ایئر پورٹ پر مسافر مصطفی عارف کو حراست میں لےکر 40ہزار ڈالرز برآمدکرلئے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز شروع کر دیا ، گرفتار مسافر مصطفی عارف پاکستانی نژاد برطانوی باشندہ ہے۔