نارووال:2سیاسی گروپوں میں تصادم، 11 افراد زخمی

 

نارووال: صوبہ پنجاب کے شمال مشرقی شہر نارووال کے علاقے نواں پنڈ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کےدرمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران میں ڈنڈوں اور آہنی راڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں جماعتوں کے کارکنان زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو تحصیل اسپتال شکرگڑھ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگڑا مسلم لیگ نون کے ندیم سلامت اور تحریک انصاف کے میاں وارث کے درمیان شروع ہوا تھا جو شدت اختیار کرگیا۔ جھگڑے کی اطلاع پر پولیس تھانہ شاہ غریب موقع پر پہنچ گئی اور کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر جھگڑے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔