لاہورہائی کورٹ کامال روڈ سے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم

لاہور: ہائی کورٹ نے مال روڈ اور ہال روڈ پر قائم تمام غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے مال روڈ پر غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے قیام کے خلاف درخواست پر سماعت کی، ہال روڈ کے صدر شبیر لبھا نے واضح کیا کہ ہال روڈ پر ایسوسی ایشن نے کوئی پارکنگ اسٹینڈ نہیں بنایا۔
جسٹس علی اکبر قریشی نے باور کرایا کہ کسی کو ریاست کی اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ پارکنگ کمپنی فوری طور پر جگہ ایکوائر کرکے موٹر سائیکل پارکنگ کا انتظام کرے اور مال روڈ کے فٹ پاتھ پر موٹر سائیکلیں پارک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔