لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور،قصور،اوکاڑہ اورساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں درمیانے درجے کی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور، اوکاڑہ اور ساہیوال میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مقامی افراد کے مطابق کے زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ افراد اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم فوری طور پرکسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 4عشارہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز لاہور سے 24 کلومیٹر دور تھا۔