خیبرایجنسی: مٹی کا تودہ گرنے سے 4 خواتین جاں بحق

خیبر ایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل مختار خیل میں مٹی کا تودہ گرنے سے دب کر 4خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
خواتین مکان کی مرمت کے لیے مٹی نکال رہی تھیں، جاں بحق خواتین میں ماں اور اس کی تین بیٹیاں شامل ہیں۔
خاصہ دار ذرائع کے مطابق واقعہ لنڈی کوتل کے علاقے مختار خیل میں پیش آیا، جہاں 4خواتین مکانات کی مرمت کے لیے تودے سے مٹی نکال رہی تھیں کہ، تودہ ان پر آ گرا جس کے نیچے دب کر چاروں خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں خواتین کی لاشیں ملبے سے باہر نکال لیں۔