کراچی،اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی چل بسی

کراچی کے علاقے سعید آباد کے اسکول میں اندھی گولی کا نشانہ بننے والی بچی اقصیٰ جناح اسپتال کے قومی ادارہ برائے اطفال میں دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو 7سالہ اقصیٰ کو اسکول کے میدان میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی تھی جس پر بچی کو جناح ہسپتال کے قومی ادارہ برائے اطفال منتقل کیا گیا ،بچی تین روز زندگی و موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد ہسپتال میں چل بسی۔

ڈاکٹرز کے مطابق اقصیٰ کی گردن کے قریب گولی لگی تھی،سیدھی طرف سے کمر میں لگی گولی بچی کے جسم میں موجود تھی، آج صبح اقصیٰ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا،ڈاکٹروں نے بچی کو بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔