کراچی میں کل سے شدید گرمی کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے کل سے شہر میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئےکہا ہے کہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق کل سے کراچی کا موسم گرم ہوسکتا ہے اور درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل سمندری ہوائیں رخ تبدیل کرلیں گی، شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں موسم گرم کرنے کا سبب بنیں گی جب کہ ان دنوں ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہے۔