سکھر ،گھر کی دیوار گرنے سے 9 بچے جاں بحق، 2 زخمی

سکھر میں صالح پٹ کے علاقے آر ڈی 159 دیہہ بھاروڑو میں گھر کی دیوار گرنے سے 9بچےجاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق صالح پٹ کے گاؤں غلام سرور شنبانی میں ایک گھر کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد بچے ملبے تلے دب گئے۔
بچوں کو نکالنے کے لیے مقامی افراد نے اپنے طور پر کوششیں کیں، تاہم ملبے تلے دبنے سے 8 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کردیا گیا، جہاں ایک اور بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر میں دیوار گرنے سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے کر کمشنر سکھر سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔