استعفیٰ دے دوں گا مگر بےانصافی نہیں کروں گا ، چیف جسٹس

لاہور:وکلاء کے سب انسپکٹرپر تشدد کے ازخود نوٹس کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ استعفیٰ دے دوں گا مگر نا انصافی نہیں کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سب انسپکٹرپروکلا کے تشدد سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی دفعات معطل کرنے اور وکلا کی گرفتاریوں سے متعلق حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے کہ استعفیٰ دے دوں گا مگر بے انصافی نہیں کروں گا۔
سپریم کورٹ نے وکلا کی جانب سے سب انسپکٹر پرتشدد کی ویڈیو آئندہ سماعت پر طلب کرلی، چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت پرویڈیوعدالت میں چلا کرذمے داران کا تعین کریں گے۔
چیف جسٹس نے گزشتہ ہفتے لاہور میں سب انسپکٹرپروکلا کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو13 اکتوبرکو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے سب انسپکٹرپرتشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی۔