سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بناکر معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بناکر معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی، انہوں نےسابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ مصنوعی اعدادوشمارکےذریعےعوام سےحقائق چھپائےگئے۔
انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں غلط پالیسیاں بناکر معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا، ملک و قوم کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلاگیا، مصنوعی اعدادو شمار کے ذریعے عوام سے حقائق چھپائے گئے، آج خراب صورتحال کی ذمہ دار سابق حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سےچیلنجزپرقابوپائیں گے،پاکستان کے 22 کروڑ عوام ہماری طاقت ہیں ،کرپٹ لوگوں سے کرپشن کا پیساواپس لیں گے،کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے،ہمارے دور میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں،حکومت معیشت کوصحیح سمت پرلانےکیلیےملکی مفادمیں ہرفیصلہ کررہی ہے،آج خراب صورتحال کی ذمے دار سابق حکومت ہے۔