مظفر گڑھ ،ضمنی الیکشن میں ماں اور بیٹا بھی مدمقابل

مظفر گڑھ: ضمنی انتخابات میں مظفر گڑھ کے حلقے پی پی 272 میں ماں اور بیٹا ایک نشست پر انتخابات لڑرہے ہیں جہاں آزاد امیدوار ہارون سلطان بخاری کا مقابلہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی اپنی ماں زہرہ بتول سے ہے۔
ماں کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے ہارون سلطان بخاری تین مرتبہ ایم پی اے اور دو مرتبہ صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔
پی پی 272 میں ووٹرز کی تعداد 166247 ہے جن میں مرد 93646 اور خواتین 72601 ہیں جبکہ 134 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔