کراچی،سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں ایک بار اضافہ

کراچی :سمندری ہوائیں رکنے سےکراچی اور گرد و نواح میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ جس نے شہریوں کے لئے مشکلات پیدا کردی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں شہر کا رخ کررہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شام کو سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، ہوا میں نمی کا تناسب صرف 9 فیصد ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔