وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے عراقی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: عراقی سفیرنے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں پاکستانی زائرین کے چہلم پرعراق جانے کے لئے ویزا کے معاملے پربات چیت کی گئی۔
عراقی سفیرڈاکٹرعلی یاسین محمد کریم نے دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیرخارجہ نے ہزاروں پاکستانی زائرین کے اربعین (چہلم) پرعراق جانے کے لئے ویزے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے رپورٹس پرتشویش سے آگاہ کیا۔
وزیرخارجہ نے زائرین کی واپسی کے لئے بھی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اورکہا کہ ویزا کے مکمل طریقہ کارکومزید آسان بنایا جائے، جس پرعراقی سفیرنے وزیرخارجہ کو سفارتخانے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔