آرمی چیف سے قطر کے نائب وزیراعظم کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری وزیرخارجہ اورقطری نائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق قطری وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اورخطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلیے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا اوراستحکام کیلیے مثبت اقدامات بھی جاری رکھے گا۔