قومی اسمبلی کی ایک اور 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کل ہوگا

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کراچی، پی ایس 111 کراچی اور پی کے 71 پشاور میں ضمنی انتخاب کل ہوگا، تینوں حلقوں میں منتخب ارکان مستعفی ہوئے، جس میں ایک صدر مملکت اور دو نے گورنرز کے عہدے سنبھالے ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے247 کی نشست صدرعارف علوی جبکہ پی ایس111کی نشست گورنرسندھ عمرا ن اسماعیل نے چھوڑی تھی جبکہ پی کے71شاہ فرمان کی گورنر خیبرپختونخواکے بعد خالی ہوئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف نے این اے 247 پر آفتاب صدیقی، ایم کیوایم کی طرف سے این اے 247 پر صادق افتخار، پیپلزپارٹی کے قیصر نظامانی اور پی ایس پی کے ارشد وہرہ میدان میں ہیں۔
پی ایس 111 پر تحریک انصاف کے شہزاد قریشی، پی ایس پی کے یاسرالدین، ایم کیوایم پاکستان کےجہانزیب مغل، پیپلزپارٹی کے فیاض پیر زادہ مد مقابل ہوں گے ۔
پی کے71 پر تحریک انصاف کے ذوالفقارخان، عوامی نیشنل پارٹی کے صلاح الدین اورتین آزاد امیدواروں سمیت پانچ امیدوار وں کے درمیان مقابلہ ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔