شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کا آغاز

نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کا آغاز کر دیا۔
ترجمان نیب کے مطابق آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کے بعد شہبازشریف سے دیگر کیسز پر بھی سوالات شروع کردیئے ہیں اور ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ شہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات آشیانہ اقبال کیس کے تناظر میں شروع کی ہیں جب کہ انہوں نے بہت سے معاملات پر لاعلمی کا اظہار بھی کیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق احتساب عدالت سے شہبازشریف کےمزید ریمانڈ کے لیے دیگر کیسز کے نکات کو بھی استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔