ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان اور بھارت آج فائنل میں ٹکرائیں گے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ٹائٹل کے حصول کیلئے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا۔
مسقط کے سلطان قابوس اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنلز میں پاکستان نے ملائشیا کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی، جبکہ بھارت نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ بنائی ہے۔
پاک بھارت فائنل میچ ایونٹ میں ملائیشیا اور جاپان کے مابین کھیلے جانے والے تیسری پوزیشن کے میچ کے بعد ہوگا۔