پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

ابوظہبی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔
قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف آج ہونے والے میچ میں شرکت کا امکان نہیں جب کہ سابق کپتان شعیب ملک نے ابوظہبی میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔