پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کا فائنل معرکہ آج ہوگا

دبئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے ، یہ دونوں میچ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تھے۔
سیریز کا آخری اور فیصلہ کن معرکہ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو ٹرافی کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اس سے قبل دو مرتبہ مدمقابل آئیں اور دونوں میچز کیویز کے ہی نام رہے ہیں۔
سیریز کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا.