دو طرفہ سیریز تنازع،بھارت کیخلاف پاکستان کی ہرجانے کی درخواست مسترد

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دو طرفہ سیریز نہ کھیلنے پر بھارت پر ہرجانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کردی۔
آئی سی سی ترجمان کا کہنا ہے دونوں بورڈز کی جانب سے 3 روز تک جاری رہنے والی سماعت میں تحریری اور زبانی دلائل دیے گئے جس کے بعد آئی سی سی کی ڈسپیوٹ کمیٹی نے بھارت کیخلاف پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔
ترجمان آئی سی سی کے مطابق اس کیس پر فیصلہ حتمی ہے کوئی فریق اس پر مزید کارروائی نہیں کرسکتا۔ پی سی بی نے ایم او یو کی پاسداری نہ کرنے پر 70 ملین ڈالرز کا ہرجانہ کیا تھا۔ پی سی بی اور بھارتی بورڈ نے یکم سے تین اکتوبر تک کمیٹی کے سامنے دلائل دیے تھے۔